سوات،مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، سوات کے میدانی علاقوں میں اتوار کے روز سہ پہر تین بجے کے قریب بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، سوات کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑی اور سیاحتی علاقوں میں ہلکی برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ چوبیس گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے، بارش اور برفباری کی وجہ سے سوات کے میدانی علاقوں میں موسم خوشگوار جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم سرد ہو گیا ہے۔
610 total views, no views today
Comments


