مینگورہ،مینگورہ میں متاثرین کویت کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ،جلسہ جلوس ونعرہ بازی،مسئلہ کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی اپیل،گذشتہ روز مینگورہ میں تحریک متاثرین کویت کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ ہواجس کے شرکاء بینرزاٹھائے اورنعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے کریم الرحیم،خان بہادر ،محمدامین اوردیگرمتاثرین نے کہاکہ وہ محنت مزدوری کی غرض سے کویت وعراق گئے تھے جہاں پر کام کرکے نہ صرف اہل خانہ کی کفالت کی بلکہ وطن عزیزکیلئے زرمبادلہ بھی دیتے رہیں لیکن جب بے سروسامانی کی حالت میں جانیں بچا کر وطن وپس آئے تو اقوام متحدہ معاؤضہ کمیشن نے 72ممالک اورایک بین الااقوامی تنظیم کیلئے ایک ایک لاکھ امریکی ڈالر منظورکئے جبکہ پاکستان کی رقم اوورسیزفاؤنڈیشن کوتقسیم کرنے کیلئے دی مگر وہ اس رقم کو تقسیم کرنے میں ناکام ہوگئی اوررقم میں کیٹگری بی کو دوہزار پانچ سو ڈالر جبکہ اے اور سی کو چار ہزارڈالر دے کر باقی رقم ہڑپ کرلی،انہوں نے کہاکہ متاثرین کویت کسی کو اپنے حقوق پر ڈاکہ نہیں کی اجازت نہیں دیں گے،انہوں نے کہاکہ ہم متحد ہیں اور بچوں بوڑھے اوربیواؤں کی خاطر ہرحدپار کرنے کو تیار ہیں جبکہ اپنی فریادعالمی عدالت تک پہنچانے کیلئے بھی کوشش کررہے ہیں،انہوں نے صدرمملکت ممنون حسین،وزیراعظم نوازشریف اوردیگراعلیٰ حکام سے انصاف دلانے کی اپیل کی ۔
720 total views, no views today


