سوات:پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران نیازی وزیراعظم نہیں بلکہ آئی ایم ایف کا ڈائریکٹر بن چکا ہے اسٹیٹ بنک کو بھی آئی ایم ایف کے حوالہ کرنا قابل افسوس ہے جن لوگوں نے بیٹ کو ووٹ دیا اُن کی سمجھ میں بھی تبدیلی آ گئی ہے یہ تبدیلی مثبت نہیں بلکہ منفی سمت میں ملک کو لے جانے اور بربادی کی تبدیلی ہے، نیازی حکومت کا ایک ایک دن پاکستانی عوام پر بھاری پڑ رہا ہے، نیازی نے فارن فنڈنگ کے ذریعے پاکستان کی بربادی کا کردار ادا کیا اور کر رہا ہے، ملک ہم سب کا ہے سب کو بیٹ کے خلاف جہاد کرنا چاہئے، شیر اور نواز شریف کا ساتھ دینا چاہئے اس ملک کو مشکلات اور مسائل سے نکالنے کی صلاحیت صرف مسلم لیگ ن ہی رکھتی ہے حکومت ختم ہوتے ہی تحریک انصاف کو اپنی اصلیت کا پتہ لگ جائے گا جب بھی ہمیں اختیار ملا تو وہ پورے صوبے کیلئے استعمال کیا تھانہ میں 220 کے وی گرڈ اسٹیشن،بٹ خیلہ میں 132 کے وی اسٹیشن، گیس کی 12 انچ ٹرانسمیشن لائن، تھانہ کے گھر گھر کو گیس کی فراہمی،نادرا دفتر کا قیام، کئی ٹرانس فارمرز بغیر مینڈیٹ اور ایم پی اے اور ایم این اے کے بغیر کئے، ملاکنڈ کے عوام اس دفعہ شیر کا ساتھ دیں خواہ بلدیاتی انتخابات ہو یا عام انتخابات ہم عوام کو مایوس نہیں کرینگے وہ تھانہ میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے جس میں تحریک انصاف ملاکنڈ کے جنرل سیکرٹری محمد یونس خان کے مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر خطاب کررہے تھے پی ٹی آئی ملاکنڈ کے جنرل سیکرٹری محمد یونس خان نے اس موقع پر پی ٹی آئی سے مستعفی ہونے اور مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیااور کہا کہ عمران نیازی کے تمام وعدے جھوٹے ثابت ہوئے اس لئے پی ٹی آئی کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہو رہا ہوں پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدرا نجینئرا میر مقام نے اس موقع پر محمد یونس خان اور ان کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور مسلم لیگ میں شمولیت پر مبارکباد دی اس موقع پر ضلعی صدر سجاد خان، صوبائی جائنٹ سیکرٹری نجیم خان، صوبائی نائب صدر ایصال خان، ڈویژنل جائنت سیکرٹری پیر عظمت شاہ، تحصیل بٹ خیلہ کے صدر جاوید خان اور تمام مسلم لیگی عہدیدار تھانہ آلہٰ ڈھنڈ ملاکنڈ بھی موجود تھے۔
693 total views, 2 views today