مینگورہ،پاکستان مسلم لیگ ن مینگورہ شہر کے صدر سید صادق عزیز باچا نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے بے چینی پائی جاتی ہے، تحریک انصاف نے نوے دن میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا کہا تھا لیکن دو سال ہوگئے بلدیاتی الیکشن ابھی تک منعقد نہیں ہو سکیں، جو تحریک انصاف کے ناکامی کا سب سے بڑا ثبوت ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے سوات نیوز ڈاٹ کام انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اب بھی بلدیاتی الیکشن میں مخلص نہیں ہے، اس کے باوجود ن لیگ مینگورہ سٹی اس الیکشن میں حصہ لے گی، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کارنر میٹنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے، اور ن لیگ بھر پور انداز میں الیکشن میں حصہ لیں گے، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں امیر مقام نے بھی کوششیں شروع کردیں ہیں، انہوں نے کہا کہ ن لیگ اپنا ایک الگ ایجنڈا بنائیں گے، مینگورہ شہر کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، انہوں نے کہا کہ ضلع سوات کا اگر ایک ایم پی اے وزیر اعلیٰ نہیں بن جاتا اس وقت تک سوات کے مسائل حل نہیں ہونگے، انہوں نے کہا کہ اگر بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کی تو سب سے پہلے پانی کا مسئلہ حل کرینگے، پانی کے پائپ کے نظام کو بہتر بنا یا جائیگا،ٹریفک کے نظام کو بہتراور جدید بنائیں گے،مینگورہ شہر کے خوڑ پر چھت ڈال کر کار پارکنگ اور ہتھ ریڑھیوں کیلئے جگہ بنانے کی کوشش کرینگے، ٹورازم کو مزیدفعال بنانے کیلئے کام کرینگے، مینگورہ شہر کے لئے سرکاری قبرستان بنانے کیلئے بھی ترجیحی بنیادوں پر زمین کیلئے جگہ کا انتظام کرینگے، مرکزی حکومت کیلئے سوات کیلئے فنڈز اور سوات موٹروے کیلئے دوباؤ ڈالیں گے۔
800 total views, no views today


