اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان اسپورٹس مہم بہت اہمیت کی حامل ہے۔اسلام آباد میں کامیاب جوان اسپورٹس مہم کے حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور معاون خصوصی عثمان ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب جوان سپورٹس مہم بڑا کردار ادا کرے گا،اس مہم میں کھیلوں کے میدانوں کو اپ گریڈ کریں گے، اس سے نوجوانوں کو صحیح سمت لانے کا موقع ملے گا، اولمپکس میں ہماری کارکردگی پر خاصی تنقید کی گئی۔
وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ہم کھیل کے پروگرام کو فروغ دے رہے ہیں، کل وزیراعظم اس مہم کا افتتاح کریں گے
ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ہم نے دو ہزار اکیس اور بائیس کو سپورٹس کا سال کہا تھا، ہم کھیل کی بہتری کے لیے بہت کام کررہے ہیں، یہاں اگر سات مردوں کی ٹیمیں ہیں تو اس میں آ ٹھ خواتین کی ٹیمیں ہیں،اب کوئی فیڈریشن یا ریگولیٹری باہر جا کر یہ نہیں کہ سکتی کہ وہ پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔
عثمان ڈارکا کہنا تھا کہ سپورٹس مہم کے ذریعے لاکھوں نوجوانوں کو کھیل کی سہولت دیں گے،کل وزیراعظم عمران خان اس مہم کا افتتاح کریں گے
505 total views, 2 views today