سوات :گجر سیکرٹریٹ کامعاملہ ، گجر گرینڈ جرگہ اورحکومت میں مذاکرات کامیاب ، قوم گجر کے تحفظات دور، تشکر جلسہ میں صوبائی حکومت اور انتظامیہ کا شکریہ، گجرسیکرٹریٹ کے دوبارہ تعمیرکیلئے این او سی فراہم کرنے کامطالبہ ٗسردار قوم گجر ملاکنڈ ڈویژن الحاج رضا خان کا حکومت اور قوم گجر کا شکریہ اور خراج تحسین، علاقہ مہک میں قوم گجر کی اہم بیٹھک، حکومت کے ساتھ گجر سیکرٹریٹ کیساتھ ہونیوالے مذاکرات کے حوالے سے قوم گجر کو آگاہ کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق قوم گجرکا ایک گرینڈ جرگہ تحصیل کبل کے علاقہ مہک میں منعقد ہواجسمیں سوات کے علاوہ دیگرعلاقوں سے قوم گجر سے تعلق رکھنے والوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی، گرینڈ جرگہ کے انعقاد کا مقصد قوم گجر کو سوات کے علاقہ فضاگٹ میں گجر سیکرٹریٹ کے مسماری کے علاقہ فضاگٹ میں گجرسیکرٹریٹ کے مسماری کے بعد حکومت اورانتظامیہ کیساتھ ہونیوالے مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کرناتھا۔ اس موقع پر ممتاز قانوندان اورقوم گجر کے جرگہ کے ممبر انورعلی خان نے حکومت اورانتظامیہ کے ساتھ ہونیوالی مذاکرات پرحکومت اور انتظامیہ کاشکریہ اداکیا اورقوم گجرکو مبارکباد دی۔ انہو ں احتجاج کے دوران بعض لوگو ں کی طرف سے غیر مناسب الفاظ کے استعمال پرحکومت اورانتظامیہ سے معذرت بھی کی۔ اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہم حکومت کیساتھ ہونیوالے مذاکرات سے مطمئن ہیں لیکن سیکرٹریٹ کی تعمیرنو کیلئے فوری طورپرنوٹیفکیشن جاری کرایاجائے۔ اس موقع پر سردارقوم الحاج رضاخان گجرنے اپنے خطاب میں کہا کہ قوم گجر کے اتفاق پر وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرآج صوبائی حکومت نے ہماری تحفظات دورکردی ہے تواس کامقصد وزیراعلیٰ کاسوات سے ہوتاہے۔سوات سے تعلق رکھنے کی بناء پر وزیراعلیٰ محمودخان نے ہمیں سن کر ہماری تحفظات دورکردی ہے جس پر ہم وزیراعلیٰ محمودخان، وزیراعلیٰ کے بھائی احمدخان، کمشنر ملاکنڈڈویژن ظہیرالاسلام، ڈی سی سوات جنیدخان اوران کی پوری مشنری کاشکریہ اداکرتے ہیں اوراس کے ساتھ یہ بات بھی ضرور کرہونگا۔ کہ صوبائی حکومت گجرسیکرٹریٹ کی دوبارہ تعمیرکیلئے نوٹیفکیشن جاری کرے تو یہ قوم گجر کے ساتھ ان کے والہانہ محبت کااظہارہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ نوٹیفکیشن کے بعد گجر سیکرٹریٹ کی تعمیرنو کی سنگ بنیاد وزیراعلیٰ کے بھائی احمدخان رکھ دے تو یہ ہمارے لئے باعث اطمینان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قوم پاکستان کے وفادارہیں اورملک وقوم کے خاطر قو م گجر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگا۔
619 total views, 2 views today