سوات:ریسکیو1122 کے جوان انسانوں کے ساتھ ساتھ بے زبان جانوروں کو بھی بلا تفریق خدمات فراہم کرنے میں پیش پیش ہیں۔ بریکوٹ میں لینڈ سلائیڈنگ کیوجہ سے 8 کتے ملبے تلے دب گئے، ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ڈزاسٹر ریسکیو ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ریسکیو ٹیم نے پیشہ ورانہ طریقے سے کارروائی کرتے ہوئے تمام کتوں کو بحفاظت زندہ سلامت نکال لیا۔
717 total views, no views today
Comments



