سوات: سوات میں غیر اعلانیہ گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سی این جی سٹیشنوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، زرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے ہدایات کے بعد سوات میں تمام سی این جی اسٹیشنوں کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا گیا۔ سوات میں محکمہ سوئی گیس کے انچارج میرویس خان نے بتایا کہ گیس بحران اور گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کے لئے تمام سی این جی اسٹیشنوں کو بند کردیا ہے۔
سی این جی سٹیشنوں کے بندش کے فیصلے کو عوام نے سراہا ہے ، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے بعد گھریلوں صارفین کو گیس ملی گی۔
772 total views, no views today
Comments



