ممبئی: ویرات کوہلی کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے خبروں کی زینت بنی رہنے والی بالی ووڈ اداکارہ اس بار اپنے کرکٹر دوست کے ذکر پر طیش میں آگئیں۔
بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما آج کل اپنی نئی فلم’’این ایچ 10‘‘ کی تشہیر کے سلسلے میں مصروف ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ ایک میگزین کو انٹرویو دیا جس میں انوشکا شرما سے جب ویرات کوہلی سے تعلقات کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو وہ نہ صرف طیش میں آگئیں بلکہ انہوں نے اس کا جواب دینے سے بھی صاف انکار کردیا۔
انوشکا شرما نے میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں کرکٹ کے بجائے ٹینس کو پسندیدہ کھیل قراردیا جب کہ پسندیدہ کھلاڑی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم میں صرف ویرات کوہلی ہی ان کے پسندیدہ کھلاڑی نہیں بلکہ وہ پوری ٹیم کی حمایت کرتی ہیں۔
756 total views, no views today


