مینگورہ ، سوات کے سیاحتی علاقہ کالام میں فرنٹئر فور بائے فور کلب کے زیر اہتمام دو روزہ سنو جیف ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے 25 ماہر ڈرائیوروں نے حصہ لیا برف پوش وادی کالام کے شاہی گراؤنڈ میں نوجوانوں ڈرائیوروں نے گاڑی دوڑا کر برف کے ساتھ خوب مقابلہ کیا ، پشاور سے تعلق رکھنے والے شا نواز نے پہلی جبکہ محمد زیب نے دوسری اور اسد سیٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کیا ، فرنٹئر فور بائے فور کلب کے صدر بابر خان اور کالام کے سابق ناظم نے کامیابی حاصل کرنے والے نوجوانوں پر انعامات تقسیم کئے ، کالام کے شاہی گراؤنڈ میں ایک سے دو فٹ برف موجود تھے جس پر نوجوانوں نے خوب کمال مہارت ڈرائیونگ کا مظاہر کیا ، اس موقع فرنٹئر فور بائے فور کے صدر بابر خان نے کہا کہ ریلی کا مقصد سوات کے سیاحت کو فروغ دینا ہے اور یہ تا ثر ختم کرنا ہے کہ یہاں پر بے امنی ہے بلکہ یہاں پر مکمل طور پر امن بحال ہوچا ہے اور یہاں پر سیاحوں آنا چاہئے ،ریلی میں حصہ لینے ولے نوجوانوں کیلئے یہ ایک مشکل کام ہے لیکن اس سے نوجوانوں کے حوصلے عظم اور ہمت کی پزیرائی کے علاوہ ان کی چپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے ۔
486 total views, no views today


