مینگورہ ، شاہد آباد اور طاہر آباد کو ملانے والے پل کی وجہ سے اب تک اٹھ قیمتی جانوں کا ضیاع ہو چکا سنہرے محلے میں واقع پل بارشوں اور مسلسل ندی میں طیفانی کی وجہ سے قریباً 5,6فٹ زمین میں دھنس گیا ہے ۔ اب بارانی پانی پل کے اوپر سے گزرتا ہے ۔ پل پر عام لوگوں کے گزرنے کیلئے سخت مشکلات کا سامنا پڑ رہا ہے ۔ متعلقہ پل سابق MPAامین کے دور حکومت میں بنا تھا جس کے بعد پل کو مرمتی اور تعمیراتی کاموں میں یکسر نظر انداز کیا گیا جسکی وجہ سے پل قابل استعمال نہ رہا ہے ۔ متعلقہ پل کی وجہ سے اب تک اٹھ بچے بڑ ے بزرگ حادثے کا شکار ہو کر جان بحق ہو گئے ہیں حکومت اور متعلقہ ادارے سے اہلیان علاقے نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر پل کو مزید نظر انداز کیا گیا تو مزید جانیں ضائع ہونگی ۔ فضل ربی پختونیار سوات نیوز ڈاٹ کام
658 total views, no views today


