سوات:سوات میں لنڈاکے کے مقام پر لکڑیوں سے بھرے ٹرک کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا معاملہ، وزیراعلی محمود خان کا نوٹس، محکمہ فارسٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وئرال ہوئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فارسٹ چیک پوسٹ پر لکڑیوں سے بھرے متعدد ٹرک کھڑے ہیں۔جس کا وزیر اعلی محمود خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے محکمہ فارسٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق ڈرائی ونڈفال پالیسی کے تحت متعلقہ ٹرک کوہستان سے درگئی جا رہے تھے اور لنڈاکے کے مقام پر فارسٹ چیک پوسٹ پر چیکینگ کے لیے ٹرک روکے گئے تھے جس کا مقصد یقینی بنانا تھا کہ ٹرکوں میں موجود لکڑیاں قانونی ہیں یا غیر قانونی، ان کی دستاویزات چیک کی گئیں۔ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے مزید انکوائری جاری ہے جس کی رپورٹ جلد دوبارہ وزیر اعلی کو ارسال کر دی جائے گی۔۔وزیر اعلی محمود خان نے اس موقع پر متعلقہ حکام پر واضح کیا ہے کہ جنگلات کی
ا تحفظ ہم سب کی زمہ داری ہے اور اگر اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نظر آئی تو متعلقہ حکام کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
850 total views, no views today



