سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام )دریائے سوات کی حدود میں غیر قانونی طریقے سے بجری اور ریت نکالنے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کاروائی، ایف آئی آر درج کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، کاروائی رات گئے بائی پاس روڈ سے ملحقہ علاقوں میں کی گئی اور کاروائی کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی شوذب عباس نے کی۔ یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان نے دریائے سوات میں آبی حیات کو غیر قانونی مائیننگ سے لاحق سنگین خطرات,غیر قانونی مائیننگ سے حفاظتی پشتوں، پلوں اور پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کے پیشِ نظر ضلع بھر میں دریائے سوات کی حدود میں غیر قانونی مائننگ اور کھدائی پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگائی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے متحرک ہے اور دریائے سوات کی حدود میں ہر قسم کی کاروائیوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔ بعض افراد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بجری اور ریت نکال رہے تھے جس پر اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی نے کارروائی عمل میں لائی۔ اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی شوذب عباس کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
746 total views, no views today



