پشاور: خیبر پختونخوا کےوزیر محنت و پارلیمانی امور شوکت یوسف زئی نےکہا ہے کہ شانگلہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے اس وقت ضلع میں 21 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جس سے شانگلہ میں 70 سالہ محرومیوں کا ازالہ ہورہا ہے – شانگلہ میں گزشتہ روز مجموعی طور پر 54 کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف علاقوں کےلے ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاری کئےگیے ہیں جس کی تکمیل سے شانگلہ کے محرومیوں میں بےتحاشا کمی آجائے گی – شانگلہ کے محرومیوں کا ازالہ کرکےخیبرپختونخواہ کے ترقی یافتہ اضلاع کے برابر لاکر دم لیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شانگلہ کے علاقہ غور بند ڈھیر ئی میں ایک بڑی شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ شانگلہ کے نوجوانوں سے اپنا وعدہ پورا کر کےشانگلہ کے نوجوانوں کےلے پولیس میں 250 نئی اسامیاں منظور کرلی جس میں آج شانگلہ کے 140 ایٹا ٹیسٹ پاس نوجوانان پولیس میں بھرتی ہوگیے ہیں اور باقی خالی اسامیوں پر ایٹا ٹیسٹ کے زریعے نوجوانان بھرتی کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کی واضح مثال یہ ہے کہ شانگلہ میں آئے روز اپوزیشن کے سینکڑوں لوگ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہے ہیں – صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ غوربند کو شانگلہ سے منتخب نمائندوں نے پسماندہ رکھا گیا ہے یہاں کے عوام کو زندگی کے بنیادی ضروریات سے محروم رکھا گیا ہے اب میری خواہش ہے کہ غوربند ہر حال میں ترقی کرکے پسماندگی کا خاتمہ ختم ہوجائے۔صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جب غوربند خوشحال ہوتا ہے تو پورا شانگلہ خوشحال ہوتا ہے – انہوں نے کہا کہ اپوزیشن شور مچاتی ہے کہ تحریک انصاف کی مقبولیت کم ہو رہی ہے،مگر غوربند ڈھیرئ عوام کی جانب سے اج استقبال دیکھ کر یہ بات ثابت ہوگئی کہ عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور پاکستان کیلئے ترقی کے قابل ایک ہی لیڈر ہے اور وہ وزیر اعظم عمران خان ہے ۔
شانگلہ کل بھی پی ٹی آئی کا تھا آج بھی ہے اور انشاءاللہ کل بھی رہے گا -اس موقع پرحاجی سدید الرحمان اور وقاراحمدخان نے بھی تقریب سے خطاب کیا – مختلف پارٹیوں مسلم لیگ ن اور عوامی نیشنل پارٹی سے سینکڑوں افراد پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے – صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی اور تحریک انصاف کے رہنماؤں نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور پارٹی ٹوپیاں پہنائی -دریں اثناء صوبائی وزیر نے شانگلہ یونیورسٹی کیمپس کی نئی اکیڈمک بلاک کا افتتاح کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال شاہ اور ڈائریکٹر محبوب الرحمان نے صوبائی وزیرکو شانگلہ یونیورسٹی کیمپس میں کئے گئے اقدامات ،طلباءکےلے فراہم کیے جانے والے سہولیات پرتفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے یونیورسٹی کیمپس میں کئے گئے اقدامات، سٹوڈنٹس کو فراہم کیے جانے والے سہولیات اور کیمپس میں نئے پروگرام شروع کرنے پر اطمینان کا اظہار کردیا اور ان اقدامات کو سراہا – صوبائی وزیرنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے شانگلہ کےلے یونیورسٹی منظوری کا اعلان کردیا ہے اور جلد ہی شانگلہ کیمپس کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا -صوبائی وزیر نے وائس چانسلر سوات یونیورسٹی ڈاکٹر جمال شاہ اور ڈائریکٹر محبوب رحمان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلدشانگلہ یونیورسٹی اراضی کیلئے پی سی ون تیار کر کے ایک ہفتے تک رپورٹ جمع کریں ۔اجلاس کےبعد وائس چانسلر سوات یونیورسٹی ڈاکٹر محمد جمال شاہ، ڈائریکٹر محبوب الررحمان اور دیگر نے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کوشیلڈ پیش کیا
1,176 total views, no views today



