سوات؛چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود اور ان کی بہتری ہی ہمارا مقصد ہے ہماری کوششوں کا مقصد ذاتی مفادات کا حصول نہیں بلکہ ملک اور عوام کی بہتری ہے پی ٹی آئی ورکرز اور عوام ہمیں دل و جان سے بھی زیادہ عزیز ہیں میرا ایمان ہے کہ انسانیت کی خدمت ایک عبادت ہے اوریہ عظیم فریضہ سرانجام دینے والے دین اور دنیا دونوں کماتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر فضل حکیم خان یوسفزئی نے وفد کے مسائل سنے بعض عوامی مسائل موقع پر حل ہوئے جبکہ دیگر کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ حکومت میں صرف عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کر آئے ہیں دکھی انسانیت کی خدمت کرنا انسانیت کی اعلیٰ اقدار ہے حلقہ پی کے 5 کے عوام کی خوشحالی اور ترقی سے بڑھ کر کوئی چیز عزیز نہیں ہے حلقہ پی کے 5 کی ترقی اولین ترجیح ہے عوامی خدمت کا سفر رکے گا نہیں، چلتا رہے گا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر وقت عوام کے لئے سوچتی ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پاکستان کی شفاف ترین حکومت ہے نہ خود کبھی غلط کام کیا نہ کسی کو کرنے دیں گے۔
638 total views, no views today



