مینگورہ، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن نے جہانزیب کالج،ٹیکنکل کالج پانڑاور سوات یونیورسٹی کے تنظیم نو مکمل کرلی،ارگنائزنگ کمیٹی کے ممبر سجاد علی شاہ باچا کے پریس ریلیز کے مطابق پارٹی قائدین کے ہدایت کے مطابق گورنمنٹ جہانزیب کالج ،ٹیکنکل کالج پانڑ اور یونیورسٹی آف سوات کے لئے مشاورت کے بعد عہدیداروں کا اعلان کیا گیا جس کے نتیجے میں گورنمنٹ جہانزیب کالج کیلئے عاطف خان چیئرمین ،عزیز خان صدر،حمزہ خان سینئر نائب صدر،عباس خان جنرل سیکرٹری،حذیفہ باچا ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،حسین خان میڈیا کوارڈینٹر منتخب ہوئے اسی طرح سوات یونیورسٹی ودودیہ کیمپس کیلئے امر خان چیئرمین، شاہ فہد صدر،افتاب خان سینئر نائب صدر،اعجاز جنر ل سیکرٹری،ضیاء اللہ میڈیا کوارڈینٹر بالیگرام کیمپس کیلئے ثاقب چیئرمین،نیک عمل صدر،عابد جاوید سینئر نائب صدر،کاشف جنرل سیکرٹری،نوید خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری جبکہ سوات یونیورسٹی کیلئے شہر یار خان چیئرمین، خوشحال خان صدر،اصغر خان سینئر نائب صدر،سلمان رفیع جنرل سیکرٹری منتخب کئے گئے اسی طرح ٹیکنکل کا لج پانڑ کیلئے چیئرمین عبید خان،مکمل شاہ صدر،اسفندیار خان جنرل سیکرٹری اور عثمان خان کو منتخب کیا گیا،ارگنائزنگ کمیٹی کے ممبر سجاد علی شاہ باچا نے تمام منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے پارٹی ڈسپلن کے مطابق کام کرنے کی ہدایت کردی۔
644 total views, no views today


