سوات:سوات کے تین کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کھیلنے کیلئے سیلیکٹ ہوگئے ہیں، گزشتہ روز ہونے پی ایس ایل ڈرا ہوئی ، جس میں سوات کے تین نوجوانوں کو کھیلنے کا موقع دیاگیا ہے، گزشتہ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی جانب سے کھیلنے والے محمد عمران کو سلور کیٹیگری میں کراچی کنگز نے منتخب کرلیا ہے، اسی طرح تحصیل مٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد عامر کو پشاور زلمی نے جبکہ احسان اللہ کو ملتان سلطان نے اپنے نام کرلیا ہے۔ یہ تینوں باولرز ہیں اور وہ پی ایس ایل میں وادی سوات کی نمائندگی کرینگے
827 total views, 2 views today
Comments