مینگورہ،ای ڈی او زنانہ نے ایک مستحق ہیڈٹیچرکو تبدیل کرکے ناانصافی کی ہے ،سب کچھ سفارش کے بل بوتے پر ہورہا ہے ،اعلیٰ حکام تحقیقات کریں،یہ باتیں محلہ لنڈیکس کر رہائشی عالمگیر نے میڈیاکو بتائی،انہوں نے کہاکہ ان کی اہلیہ مس شاہی گرلزپرائمری سکول حاجی بابا میں ٹیچر تھی جو بعدمیں اپنی قابلیت کی وجہ سے اسی سکول کی ہیڈٹیچرتعینات کردی گئی مگر ای ڈی اوزنانہ دلشادبیگم نے کسی کی سفارش پر ان کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے ان کا وہاں سے ایک اورگرلز سکول میں تبادلہ کردیا جو سراسرناانصافی ہے
،انہوں نے کہاکہ اس ظلم کے پیش نظر ہم نے انصاف کے نام پر بننے والی حکومت کے ممبرصوبائی اسمبلی فضل حکیم سے رابطہ کیا جہنوں نے ہماری تحریری درخواست پر اس ضمن میں تحقیقات کرانے کی ہدایت کی مگراس کے باوجود بھی ہمیں انصاف نہیں ملا،انہوں نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے اس سلسلے میں کرداراداکرنے کی اپیل کی،دوسری جانب جب اس سلسلے میں ای ڈی اوزنانہ دلشادبیگم کے ساتھ فون پر رابطہ کیاگیاتو انہوں نے بتایا کہ ہم تمام کام میرٹ پرکرتے ہیں اورکسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی جاتی،انہوں نے کہاکہ مذکورہ ہیڈٹیچرکے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی نہیں ہوئی ہے بلکہ انہیں ان کے گھر کے قریبی سکول میں تعینات کردیا گیا ہے دوسری بات یہ کہ موصوفہ کے مقابلے میں ان کی جگہ تعینات کی گئی ہیڈٹیچراعلیٰ تعلیم یافتہ ہے اور اس سکول میں طالبات کی تعدادبھی زیادہ ہے اس لئے ہم نے انصاف پر مبنی فیصلہ کرتے ہوئے مس شاہی کو اس سکول میں تبدیل کردیا جہاں طالبات کی تعدادکم ہے اور ان کی جگہ دوسری ہیڈٹیچرکو زیادہ تعدادوالے سکول میں تعینات کردیا ہے۔
596 total views, no views today


