بریکوٹ، پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے مراد سعید نے پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ کے صدر انجئینر شرافت علی خان کے غیر آئینی اور غیر جمہوری برطرفی کے خلاف ایکشن لے لیا۔انہوں نے تحصیل بریکوٹ میں درپیش پارٹی کو درپیش حالیہ بحرانی صورت حال کے حوالے سے چیرمین عمران خان اور پاکستان تحریک انصا ف کے مرکزی رہنماء سیف اللہ نیازی کو بریفینگ دی
۔جس کے جواب میں انہیں بتایا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف اصولوں اور میرٹ پر مبنی سیاسی جماعت ہے اور کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ ذاتی عناد یا مفادات کے حصول کے لئے پارٹی منشور کو نظر انداز کرتے ہوئے غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقے سے کسی پارٹی ورکر یا عہدیدار کی رکنیت ختم کر ے یا ان کو ان کے عہدے سے ہٹائیں یہ اختیار صرف اور صر ف چیرمین عمران خان کو حاصل ہے۔اس لئے انجئینر شرافت علی خان تحریک انصاف پاکستان کے بدستور رکن اور تحصیل بریکوٹ کے صدر ہیں اور پارٹی کے لئے ان کے بے لوث خدمات اور عوامی مقولیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے انجئینر شرافت علی خان ہی آنے والے بلدیاتی انتخابات میں تحصیل ناظم کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار ہوں گے ۔اس سلسلے میں جب ایم این اے مراد سعید کے ایڈوائزر خورشید خان سے رابط کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ ایم این اے مراد سعید نے انجئنر شرافت علی خان کے ساتھ ہونے والے واقعات کا معاملہ چیرمین عمران خان اور مرکزی رہنماء سیف اللہ نیازی سے اٹھایا ہے جس کے نتیجے میں انجئینر شرافت علی خان کی بحیثیت تحصیل ناظم نامزدگی کی توثیق مرکزی سطح پر کردی گئی ہے ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے غیر جانبدار کمیٹی کے قیام اور انجئینر شرافت علی خان کے ساتھ وقوع پزیر ہونے والے افسوس ناک واقعات کے حوالے سے فوری طور پر انکوارئی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔تاکہ حق اور سچ سب کے سامنے آسکے اور سازشی عناصر کو نہ صرف یہ کہ بے نقاب کیا جاسکے بلکہ انہیں پارٹی منشور کے مطابق قرار واقعی سزا بھی دی جاسکے
504 total views, no views today


