سوات،سوات میں جماعت نہم ودہم کا سالانہ امتحان 12مارچ سے شروع ہوگا، سوات تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے اس امتحان کے لئے سوات،بونیر اور شانگلہ میں 250امتحان مراکز قایم کردئے گئے ہیں جن میں تینوں اضلاع کے57ہزار396طلباوطالبات حصہ لیں گے ،سوات تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر امتحانات پروفیسر سیدشہاب الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جماعت نہم ودہم کا سالانہ امتحان2014مارچ کے 12تاریخ سے شروع ہوگا جس میں مجموعی طور پر 57ہزار396طلباوطالبات حصہ لیں گے
،انہوں نے کہاکہ جماعت نہم کے طلباوطالبات کی تعداد29ہزار729ہے جن میں 23ہزار367طلباجبکہ7ہزار342طالبات شامل ہیں اسی طرح جماعت نہم کے طلباوطالبات کی تعداد27ہزار669ہے جن میں 21ہزار568طلبا جبکہ6ہزار100طالبات شامل ہیں انہوں نے کہاکہ امتحان کے لئے مجموعی طور پر250امتحانی مراکز قائم کردئے گئے ہیں جن میں 192مراکز طلباجبکہ 58مراکز طالبات کے لئے مختص ہیں انہوں نے کہاکہ سوات ،بونیر اور شانگلہ میں ہونے والے امتحان کے لئے امتحانی عملہ بھی تعینات کردیاگیا ہے اور تمام عملے کی تعیناتی پشاور میں ہونے والے اجلاس میں قرعہ اندازی کے تحت کی گئی ہے جس کے بعد عملے کو ان کی تعیناتی کے خطوط بھیا رسال کردئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ امتحان میں حصہ لینے والے ریگولرامیدواراپنے اسکولوں سے رول نمبر سلپ حاصل کرسکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ امیداروں کو ان کے سکونتی پتوں پر ارسال کردئے گئے ہیں اگر کسی رول نمبر سلپ نہ ملے تو وہ 5مارچ کے بعد بورڈ سے یا ویب سائیٹ www.bisess.edu.pkسے بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔
496 total views, no views today


