مینگورہ،سوات میں محکمہ صحت کی جانب سے تشکیل کردہ پولیوٹیمیں گھرگھر جاکر بچوں کو انٹی پولیو قطرے پلانے میں مصروف ہیں،دو سال کے دوران سوات میں کہیں بھی پولیوکی موجودگی کی رپورٹ سامنے نہیں آئی،سوات میں پولیوکے مہم کے سلسلے میں اے سی اشفاق احمد کی صدارت میں اجلاس منعقدہو ا جس میں پولیومہم کے دوسرے روز کے حوالے سے بات چیت کی گئی
،اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹرانعام ،محکمہ صحت کے ترجمان ڈاکٹررحمت الٰہی اورضلعی انتظامیہ کے نمائندوں نے شرکت کی،اجلاس کو بتایاگیا کہ ضلع بھر میں 1209ٹیمیں پولیوکے خلاف مہم چلارہی ہیں جس میں 227سپروائزربھی شامل ہیں ،پولیو کے خلاف مہم آج بھی جاری رہے گی جبکہ اب تک ایک لاکھ بیس ہزاربچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں ،اس موقع پر اے سی سوات نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پولیوکی ٹیموں کو کہیں بھی سیکیورٹی یا دیگرمشکلات کا سامناہو تو وہ رابطہ کریں،انہوں نے پولیومہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں عوام سے کرداراداکرنے کی بھی اپیل کی۔
463 total views, no views today


