اسلام اباد:پاکستان اور ایران کے سرحد پر واقع چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا ہے، ائی ایس پی ار کے مطابق اس حملہ میں لانس نائیک شہید ہوگیا ہے ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک ایران بارڈر کے قریب عبدوئی سیکٹر میں فورسز کی چوکی پر دہشت گرد گروہ نے حملہ کردیا، فائرنگ کے نتیجے میں لانس نائیک ظہیر احمد شہید ہوگئے ہیں ، فورسز کی جوابی فائرنگ میں اپنا بھاری جانی ومالی نقصان کرکے فرار ہوگئے ۔ائی ایس پی ار کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز دشمن عناصر کی کارروائیاں ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں تاہم دشمن ایسی کارروائیوں سے بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کے درپے ہے۔
614 total views, no views today
Comments



