سوات : اسسٹنٹ کمشنر عامرعلی شاہ نے کہا ہے کہ 23کروڑ روپے کے خطیر لاگت سے تحصیل کبل میں بیوٹی فکیشن منصوبے پرکام جاری ہے، منصوبے میں سڑک کے کنارے فٹ پاتھ، سٹریٹ لائٹس،نکاسی آب کابندسسٹم سمیت علاقے کو خوبصورت بنانا شامل ہیں، کانجو، سرسینئی اورتحصیل کبل کے دیگر علاقوں میں منصوبے کے پیش نظر ناجائیز تجاوزات کیخلاف کارروائی بھی جاری ہے، سڑک کی درمیان سے 25فٹ تک حدودکوتجاوزات سے پاک کیا جارہاہے اور بیوٹی فکیشن منصوبہ تحصیل کبل کے عوام کیلئے موجودہ حکومت کاتحفہ ہے اس منصوبے کے تکمیل سے علاقے کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفترکبل میں سینئر صحافیوں کوکبل بیوٹی فکیشن کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ تحصیل کبل کی خوبصورتی منصوبہ کیلئے 23کروڑ روپے منظور ہوئی ہے۔ سٹریٹ لائٹس، نکاسی آب کے سسٹم بہتر بنانااورعلاقے کے تزین وآرائش شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کیلئے کانجو، سرسینئی اور دیگر علاقوں میں تجاوزات کی زد میں آنے والے حدود کو تجاوزات سے پاک کرنے کاکام شروع ہے اور ٹی ایم اے کبل کے متعلقہ حکام کی نگرانی میں یہ کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑک کی درمیان سے 25 فٹ کے حدود میں تجاوزات کی اجازت نہیں دی جائیگی اور ان حدود کوتجاوزات سے پاک کیاجارہاہے،یہ عمل مکمل کرنے کے بعد بیوٹی فکیشن کے منصوبے پر کام شروع کردیاجائیگا جس پر 23کروڑ روپے کی خطیر لاگت خرچ کی جائیگی، انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا اور یہ منصوبہ موجودہ حکومت کی طرف سے تحصیل کبل کے عوام کیلئے ایک امول تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اس منصوبے کو جلد ہی عملی جامہ پہنایاجائیگا۔ اوراس منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں نکاسی آب کاسسٹم بھی بہتر ہوجائیگا۔
712 total views, 2 views today