مینگورہ، ہجرہ کے لائی زرون افیسر عنایت الرحمن اور محمد نعیم نے کہا ہے کہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے شکار لوگوں کو مفت قانونی امداد کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، انسانی حقوق کی پامالی روکنے کیلئے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ، خد مت خلق عین عبادت ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے این جی اوز ضلعی انتظامیہ کے افسران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس سے سوشل ویلفئیر کے صدر سید انعام الرحمن ، سوات یونیورسٹی کے نمائندوں ، ڈی پی او سوات کے ترجمان ، وکلاء،ڈی ای اوفیمل، گوہر علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، انہوں نے کہا کہ عوام کی بہتر خدمت کے لئے انتظامیہ ، سول سوسائٹی اور این جی اوز کو مشترکہ جدوجہد کرنا چاہئیے ، انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے شکار لوگ مفت قانونی امداد کے لئے فون نمبر 03459213359 پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔
625 total views, no views today


