مینگورہ،پاکستان پیپلزپارٹی نے سوات میں آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا باضابطہ اعلان کردیا، تمام حلقوں سے امیدارسامنے لانے کا فیصلہ،بیس مارچ کو پیپلزسکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب میں لائحہ عمل سامنے لایاجائے گا،کارکنوں کو رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت جاری، اس حوالے سے پاکستان پیپلزپاٹی ضلع سوات کے صدرسلیم محمدشاہ خان نے بتایا کہ پارٹی قائدین کیساتھ باہمی مشاورت کے بعدبلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا باضابطہ فیصلہ کیا ہے جس کی توثیق آج اعلان کی شکل میں کیا گیا اس سلسلے میں تمام وارڈوں اوریونین کونسلوں کی سطح پر تنظیموں کو مزیدمضبوط بنانے سمیت مزید لوگوں کو پارٹی میں شامل کرانے کیلئے لائحہ عمل تیار کیاگیا جوبیس مارچ کو فضاگھٹ حیات آبادمیں پیپلزسیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب کے دوران سامنے لایا جائے گا، انہوں نے کہاکہ پارٹی قائدین کے فیصلے کی روشنی میں کارکنوں کو متحدرہنے اورعوام رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ بلدیاتی الیکشن میں بھاری مینڈیٹ حاصل کیاجاسکے ،انہوں نے کہاکہ جب سے ہمیں پارٹی کی ضلعی صدارت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اس وقت سے لے کر آج تک پارٹی کواستحکام دینے کیلئے مسلسل کوششیں کررہے ہیں جس کے نتیجے میں سوات کے کئی مقامات پر مضبوط تنظیمیں قائم ہوئیں جبکہ مزید تنظیمیں بنانے کیلئے ضلع بھر میں پارٹی کارکنوں اورعہدیداروں سے رابطہ میں ہوں ،اس موقع پرانہوں نے سوات بھرمیں موجود پارٹی کارکنوں اورعہدیداروں سے بیس مار چ کوہونے والی پیپلزسیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب میں بھرپورشرکت کی اپیل بھی کی۔
717 total views, no views today


