سوات:ایس ایچ او بحرین حبیب سید کی کامیاب کاروائی,کارلفٹر کا گینگ پکڑ کر سرکاری مہمان خانے میں بند کردیا۔گاوں ساتال بحرین سے اغوا کی جانے والا موٹر کار کے ملزمان قیصر حیات ولد عمر حیات سکنہ سیدو شریف۔ عبداللہ شاہ ولد فائیو شاہ سکنہ رشکئی نوشہرہ۔ عبدالباسط ولد نوازش علی سکنہ طورو کو گرفتار جبکہ چوتھا ملزم سلیمان ولد دوست محمد سکنہ رشکئی مردان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی ہے۔ ایس ایچ او بحرین حبیب سید کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2001 ماڈل X موٹر کار جو ڈاکٹر خالد سکنہ سیدو شریف کا ہےاور ایک عدد وٹس موٹر جو انکے پاس موجود تھی کو پولیس نے اپنے قبضے میں لی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ بحرین نے ملزمان کو ایک روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کو حوالہ کیا ہے ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہے۔
550 total views, no views today



