سوات: وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں 16 دسمبر 2021 ء سے کمی کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کیا ہے۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یاداشت کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں ڈیزل کی فی لیڑ قیمت 141 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نئے کرایہ نامے میں دی گئی تفصیلات کے مطابق مینگورہ سے پشاور فلائن کوچ کا کرایہ 268 روپے مقرر مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح مینگورہ سے مردان فلائنگ کوچ کا کرایہ 167 روپے، پیر بابا 120 روپے، الپوری 101 روپے، بیشام 161 روپے، تیمر گرہ 136 روپے، سخاکوٹ 109 اور درگئی 105 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اندرون سوات مینگورہ سے کانجو فلائن کوچ کا کرایہ چھ روپے، منگلاور 16 روپے، کبل 16 روپے، ناگوہا 34 روپے اور مینگورہ سے مانیار 19 روپے مقرر کیا گیا ہے۔مینگورہ سے اسلام پور 17 روپے، مالم جبہ 66 روپے جبکہ مینگورہ سے کالام 151 روپے کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔ یاداشت میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلباء، معزور افراد اور 60 سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں سے 50فیصد کرایہ وصول کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
625 total views, no views today



