سوات:حکومت خیبر پختونخوا نے این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں صوبے کے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں تعلیمی سال 2021-22 کے لئے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم حکومت خیبرپختونخوا نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس کے مطابق صوبے کے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات 3 جنوری تا 12 جنوری 2022 تک جبکہ پہاڑی/برفباری والے علاقوں میں یہ تعطیلات 24 دسمبر 2021 تا 28 فروری 2022 تک ہونگی۔
855 total views, no views today
Comments



