پشاور:وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈیرہ اسماعیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلدیاتی انتخابات میں تحصیل میئر کے امیدوار عمر خطاب شیرانی ایڈوکیٹ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے اور قتل میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلی نے قتل کے اس واقعےکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے کسی صورت بچ نہیں سکتے، انہیں جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کی جائے گی۔ وزیر اعلی نے مقتول کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
484 total views, no views today



