بونیر: ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکنڈ ذیشان آصغر کی زیرصدارت بلدیاتی انتخابات سے متعلق ڈی پی او آفس بونیرمیں اہم اجلاس کا انعقاد۔اجلاس میں ڈی پی او بونیرعبدالرشید خان، ڈپٹی کمشنر نصراللہ خان،ایس پی انوسٹی گیشن عبدالرشید خان مروت،جملہ ایس ڈی پی اوز، ایس یچ اوز صاحبان، انچارج ڈی ایس بی اور انچارج ٹریفک وارڈن نے شرکت کی۔ بلدیاتی انتخابات سے متعلق پولیس کی جانب سے کئے گئے سیکیورٹی، دیگر انتظامات سے متعلق ڈی پی او بونیر نے ڈی آئی جی ملاکنڈ کو تفصیلی بریفنگ بذریعہ پریزنٹیشن اور الیکشن کمیشن کی جانب سے دیگر امورو ضابطہ اخلاق سے متعلق بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نے بونیر پولیس کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پرامن الیکشن کے انعقاد کے لئے افسران پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لائیں اور پوری ایمانداری کیساتھ ڈیوٹی سرانجام دیں افسران پولیس پولنگ اسٹیشنز کا خود دورہ کریں گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اسلحہ کی نمائش، اشتعال انگیز تقاریر و غیرضروری لاؤڈ سپیکر کا استعمال اور دیگر پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کی جائے۔ پولنگ اسٹیشنز میں غیر متعلقہ اشخاص کو ہزگز نہ چھوڑیں اور ووٹ پول کے لئے آنے والے افراد کے عزت ونفس کا خیال رکھتے ہوئے مکمل چیکنگ کے بعد اندر چھوڑا جائے۔ پولنگ کے دوران تمام پولنگ اسٹیشنز کی افسران پولیس خود نگرانی کریں۔ افسران پولیس اپنے تمام ماتحت افسران و جوانوں کو بھی الیکشن ڈیوٹی سے متعلق ضروری ہدایات سے آگاہ کریں اور پولنگ والے دن ان کو چوکس رہ ڈیوٹی کرنے کی تلقین کریں، تاکہ پر امن الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنایا جائیں.
609 total views, no views today



