باجوڑ:ضلع باجوڈ میں تاریخ میں پہلی مرتبہ بلدیاتی الیکشن کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، ضلع باجوڑ اس سے قبل ایجنسی کی حیثیت رکھتاتھا تاہم گزشتہ حکومت میں ائین میں ترمیم کرکے اس کو ضلع کا درجہ دیا گیا اور ایف سی ار کے خاتمہ کے بعد پہلی مرتبہ بلدیاتی الیکشن کا انعقاد کیا جارہا ہے ، ضلع باجوڑ میں صبح سے ہی الیکشن کیلئے عوام اپنا ووٹ استعمال کررہے ہیں ۔
بلدیاتی الیکشن کیلئے نہ صرف ضلع بھر کے عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔بلکہ بیرون ملک اور پاکستان کے مختلف شہریوں میں روزگار کیلئے مقیم عوام بھی اپنے ووٹ کو پول کرنے کیلئے ابائی علاقہ پہنچ چکے ہیں۔
بلدیاتی الیکشن میں ووٹ پوکرنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ تقریبا 72 بعد پہلی مرتبہ الیکشن ہورہا ہے، اس لئے ہمیں خوشی ہے کہ ہمیں ووٹ کا حق دیا گیا ہے۔
باجوڑ کے سینئر صحافی احسان اللہ خان کا کہنا ہے کہ ضلع باجوڑ میں عوام بہت ہی خوش ہے ،پر امن ماحول میں الیکشن کا عمل جاری ہے۔ اس الیکشن کیلئے سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔
https://www.facebook.com/swatnews/videos/276062707725524
767 total views, no views today



