تحریر ریاض ننگولئی
یوں تو ہم ہر وقت پولیس پر تنقید کرتے آئے ہیں چاہے وہ قلم کے ذریعے ہو یا پھر عام محفلوں اور گلی کوچوں میں لیکن بحیثیت اچھے شہری اور مسلمان ان کی بعض اچھے کارناموں پر بھی بات کرنی چاہیے۔ اور تنگ نظری سے قطع نظر ان کو اشکارا کرنا چاہیے۔ خصوصاً سوات کے پولیس کا ہر فارمنس اور رویے تقریباً پورے پاکستان کے باقی پولیس سے اچھی ہیں، اور اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ یہاں پر زیادہ تر پولیس تقریباً لوکل تعینات ہیں۔ یہ لوگ یہاں کے کلچر اور رویوں سے اشناہیں جس کی وجہ سے وہ بڑی حد تک جرائیم کی روک تھام میں کامیاب ہوتے ہیں اور جرم اور مجرم تک رسائی کو اپنا فرض عین سمجھتے ہیں لیکن یہ کسی خاص افسر یا سیاسی رہنما کی احکامات کی وجہ نہیں ہے۔ بلکہ عرصہ دراز سے کے انداریہ وطیرہ رہاہے جن کی تعریفیں سوات سے باہر بھی کی جاتی ہیں اوراس کا احساس تب ہوتاہے جب سوات سے باہر جاکر پولیس کے ساتھ وسط پڑجاتا ہے یہاں اگر میں ٹریفک پولیس کی مثال لولوں تو لوگ ان کو گریبانوں سے پکڑتے ہیں۔ اور گالی گلوچ کرتے ہیں لیکن ردعمل میں وہ بڑی صبر سے کام لیتے ہیں اور ان پر کیس نہیں بناتے صرف موقع کے مطابق ذاتی غصہ سے بالاتر ہوکر قانونی کاروائی کرتے ہیں۔
ویسے تو سوات پولیس نے تمام جرائیم پیشہ افراد کے خلاف اپی کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں جسمیں زیادہ کریڈٹ انوسٹیگیشن پولیس کو بھی جاتاہے حال ہی میں جو کانجو پولیس نے ڈیڑھ کروڑ روپے کے ڈکیتوں کو پکڑ کر عوام کا اعتمام بحال کردیاہے۔ اس کے علاوہ بھی بے شمار مثالیں موجود ہیں اسی طرح حال ہی میں کانجو پولیس نے کئی منشیات فروشوں کو صلاحوں کے پیچھے کردیاہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ انہوں نے عوام کے تعاؤن سے بذریعہ حلف کئی سمگلروں کو چانس دے کر توبہ طائف کردیا اور ان کو معاشرے کے لیے مفید افراد نبانے کی بھرپور کوشیش کیں ہیں اور اس سلسلے میں افسران بالا اور اہلیانے علاقہ نے DSPحسین باچا SHOسراج خان ASIامجد غفور انوسٹیگشین افسران جاوید خان اور رسول خان بہترین کارکردگی پر انعامات سے نوازا ہے۔
میرا افسر بالا کو مخلصانہ مشورہ ہے کہ وہ محکمہ پولیس میں سیاسی مداخلت کو بند کریں اور مخلصانہ انداز سے عوام کی خدمت کریں اور جو اچھے کردار کے عامل افسر ان ہیں ان کے تبادلے نہ کریں کیونکہ جب ان کو عالقے کے اچھے بھلے کا علم ہوجائے تو اکثر تبدیل کئے جاتے ہیں اسی طرح اگر پولیس اپنے رویوں میں مزید بہتری لائے اور عوام کے اندر با کردار لوگوں کا تعاؤن حاصل کرنے کی کوشش کریں تو یقیناًان کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو بڑھانے کا ذریعہ بن سکتاہے۔
712 total views, no views today


