باجوڑ: ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
دوسری جانب پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کے مقام کو گھیرے میں لے کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
764 total views, no views today
Comments



