شانگلہ/پورن (سوات نیوز ڈاٹ کام/ ظہور احمد )وزیراعلیٰ کے سابق مشیر عبدالمنعیم باعزت بری. عبدالمنعیم 2013 کے انتخابات میں آزاد حیثیت سے ایم پی اے منتخب ہوا تھا اور بعد ازاں حکومت میں اور تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرکے وزیر اعلیٰ کے مشیر مقرر ہوۓ. عبدالمنعیم پر کاغذات نامزدگی داخل کرنے میں غلط بیانی، انتخابات کے وقت ضلع کوہستان میں پرائمری سکول کا استاد ہونے اور حقائق چھپا نے کی وجہ سے انتخابات لڑنے کیلے نااہل ہونے کا الزام تھا. عبدالمنعیم کے خلاف مخالف امیدوار نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نااہلی کا درخواست دائر کیا تھا اور الیکشن کمیشن نے عبدالمنعیم کو نااہل قرار دیا تھا. بعد ازاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے عبدالمنعیم کی نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ان کے خلاف قانون کے مطابق کریمینل کارروائی اور سکول ٹیچر کی حیثیت سے حاصل کرنے والی تنخواہ اور دیگر مراعات کی واپسی کیلے کاروائی کرنے کا حکم کیا تھا. الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی فیصلہ کی روشنی میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی او سابق صوبائی مشیر عبدالمنعیم کے خلاف عدالت سیشن جج شانگلہ میں کارروائی کیلے استغاثہ دائر کی تھی. سابق ایم پی اے اور سابق صوبائی مشیر عبدالمنعیم کی جانب سے سلطان روم ایڈووکیٹ نے مقدمہ کی پیروی کرتے ہوئے عبدالمنعیم کے خلاف جملہ الزامات غلط اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عدالت سے عبدالمنعیم کو باعزت بری کرنے کی استدعا کی. عدالت سیشن جج شانگلہ نے وکلاء کی بحث کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے عبدالمنعیم کو باعزت بری کیا،
1,043 total views, no views today



