مینگورہ:بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کی تاریخی فتح اور موجودہ حکمرانوں کے لئے بدترین شکست ہے،جے یو آئی کو خدمت کا موقع دے کر عوام نے ہمارے امیدواروں پرجو اعتماد کیا ہےاسے ہرحال میں بحال رکھا جائےگا،ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام سوات کے ترجمان ڈاکٹرامجدعلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے،انہوں نے کہاکہ جے یو آئی امیدواروں کی کامیابی سے ثابت ہوا کہ عوام مزید موجودہ حکمرانوں کو برداشت کرنے کو تیار نہیں،جے یو آئی کےامیداواراور کارکنان جذبہ خدمت سے سرشار ہیں جو دن رات عوام کی خدمت کے لئے تیار رہتے ہیں جبکہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے بھی عملی جدوجہدکررہےہیں۔
1,032 total views, 2 views today
Comments