سوات:مینگورہ شہر میں جرائم پیشہ افراد کیلئے کوئی جگہ نہیں شہر کیلئے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے مضافاتی علاقوں میں پولیس فورس کے معمول کی گشت کو بڑھا دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سٹی باچا حضرت خان نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آر پی او ملاکنڈ ذیشان اصغر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات زاہد نواز مروت کی واضح ہدایات کے روشنی میں عوام کی جان و مال کی تحفظ پولیس کی اولین زمہ داری ہے یہی وجہ ہے کہ سیکیورٹی پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں شہر سمیت مضافات میں بھی جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں سماج دشمن عناصر کیلئے سٹی سرکل میں کوئی جگہ نہیں انہوں نے اس حوالے سے عوام سے تعاؤن کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام معاشرے کو منشیات اور سماج دشمن عناصر سے پاک کرنے میں پولیس سے تعاؤن کریں۔
878 total views, no views today



