سوات :امیر جماعت اسلامی ضلع سوات حمید الحق نے کہاہے کہ سوات موٹروے کیلئے حاصل کردہ اراضی میں مالکان کی تحفظات افہام و تفہیم سے حل کئے جائیں،سوات کے لوگ پرامن لوگ ہیں اور موٹروے سوات کی ترقی کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا،اسلئے وقت کی ضرورت ہے کہ اراضی مالکان کو راضی کیا جائے اور ان کے بناایسا کوئی اقدام نہ اٹھا یا جائے جو یہاں امن کی خرابی کا ضامن بنے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت سوات نے ایک اخبار بیان جاری کرتے ہوئے کیا۔انہوں کہا کہ صوبائی حکومت فوری طورپر اراضی مالکان سے مذاکرات کرکے انکی تحفظات دور کرے،علاقے کے مشران اور عوام نے زرعی اراضی اور آبادی میں موٹروے منصوبے کو مسترد کیا ہے اوراحتجاج کا اعلان کیا ہے،جس سے بہت سے مسائل پیدا ہوجائیں گے،اسلئے حکومت فوری طورپر مذاکرات کے ذریعے علاقے کے عوام کی تحفظات کو دورکرکے ان کومطمئن کریں تاکہ یہ منصوبہ افہام و تفہیم اور احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہچایا جاسکے
696 total views, no views today



