کبل، توتانوبانڈئی ٹرانسپورٹرز نے بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان کردیا اس حوالے سے توتانوبانڈئی اڈہ میں ایک اہم اجلاس زیر صدارت انور منعقد ہوا جس میں ٹرانسپورٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انور نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز معاشرے کا اہم حصہ ہے جو لوگوں کو سفری سہولیات بہم پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اسی وجہ سے ٹرانسپورٹرز تمام اہم سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرینگے تاکہ عوامی محرومیوں کا ازالہ ممکن ہوسکے انہوں نے کہا کہ علاقے کے تمام ٹرانسپورٹرز سمیت عوام کی حمایت انکے ساتھ ہیں جس کے بدولت آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے۔
704 total views, no views today
Comments


