مدین ، مدین کے ایگریکلچر دفتر میں فارم سرویسز تنظیم کی اپر سوات کی سطح پر تقریب حلف برداری ہو ئی فارم سروسیز کے ضلعی صدر صلا ح الدین خان نے حلف لیا اس موقع پر خوازہ حیلہ ،مٹہ اور مدین کے تنظیم کے عہدیدارن اور کارکنان نے بھر پور انداز میں شرکت کی تقریب سے ضلعی صدر صلا ح الد ین خان ،مٹہ تنظیم کے صدر شریف اللہ خان ،خوازہ خیلہ کے صدر عبدالحق خان ،مدین کے صدر شاہ ابدار ایڈوکیٹ ،فضل مولا ، محبوب ،افتخاراور دیگر نے خطاب کیا اپنے اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ فام سروسیز سینٹڑ کا مقصد ز مینداروں کے مسائل میں کمی لانا ہے مقررین نے کہاکہ اس وقت ڈویزن کی سطح پر ہمارے ساتھ آ ٹھ ہزار ممبران ہیں اور اس میں ہر زمیندار ممبر شپ کر سکتا ہے کہاکہ ممبر بننے کے لئے ہر مینداروں سے چھ سو روپے لیے جاتے ہیں جس میں ان کو کم قیمت پر کھاد اور بیج وغیرہ دیے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس ایک کروڑ کا فنڈ موجود ہے جو ز مینداروں پر خرچ ہو رہا ہے کہا کہ سوات کا پچا سی فیصد رعلاقہ میں زمینداری ہو تی ہے ہم اپنے پراڈکسٹ فارن میں بھی متعارف کراتے ہیں جس کے اچھے نتا ئج سامنے آ ئے ہیں کہاکہ مختلف سبزیوں اور پھلوں پر سرچ کر رہے ہیں جس کے دو گریڈنگ پلانٹ لگا چکے ہیں گزشتہ سال سو ٹن فروٹ گریڈ کر چکے ہیں کہاکہ زمینداروں کے بہتر مستقبل کے لئے ایکسپورٹر تلاش کر رہے ہیں سوات پھل اور سبزیوں کے لئے بہترین علاقہ ہے اس سال ہم نے دس ایکڑ رقبہ پر چیری کاشت کی ہے جس مثبر نتا ئج سامنے آ ئیں کے
898 total views, no views today


