سوات: پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈڈویژن کے صدر چیئرمین ڈیڈک سوات ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف ملاکنڈڈویژن میں کلین سویپ کرے گی، ناراض نظریاتی اورسنجیدہ کارکنوں کومنانا اولین ترجیح ہے، پارٹی کے اندر انتشار پیداکرنے والے اورپارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیلئے تحریک انصاف میں کوئی جگہ نہیں ہے، پارٹی سے مخلص کارکن تحریک انصاف کا سرمایہ ہے، ان کو راضی کرنے کے ساتھ ان کے تحفظات دورکریں گے، ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک نظرئیے کانام ہے جہاں پرپارٹی ورکروں کوعزت واحترام دی جارہی ہے، نظریاتی کارکن اورعمران خان کے وژن کوساتھ لیکرچلنے والے ورکرز پاکستان تحریک انصاف کااصل اثاثہ ہے۔ اگر نظریاتی کارکن کی کوئی گلے شکوے ہیں توان کے ان تحفظات کودورکرکے ان کو منائیں گے۔لیکن وہ لوگ جومخالفین کی اشاروں پرپارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرسکتے ہیں اورالیکشن لڑنے میں الیکشن کے موقع پر مخالفین کی حمایت کی ہے اورپارٹی کے اندرانتشار پیداکی ہے ان لوگوں کیلئے تحریک انصاف میں کوئی جگہ نہیں ہے، ان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائیگی، ہم سنجیدہ اورمخلص کارکنوں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں لیکن پارٹی کے اندرانتشار پیداکرنیوالوں کیلئے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈڈویژن میں کلین سویپ کریگی اورجوکمی پہلے مرحلے میں محسوس کی گئی ہے وہ دوسرے مرحلے میں پورے کریگی اوربونیرکی طرح دیگراضلاع میں بھی تحریک انصاف کو شانداراورتاریخی کامیابی حاصل ہوگی۔
720 total views, no views today



