سوات, پولیس کی جانب سے کمسن موٹر سائیکل ڈرائیورز، بغیر ہیلمٹ بغیر لائسنس موٹر سائیکل سواروں، کالے شیشوں کے استعمال اور غیر رجسٹرڈ رکشوں کے خلاف ضلع بھرمیں کاروائیاں جاری, ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت کی ہدایات پر ایکٹنگ ایس پی ٹریفک زیراب گل کی نگرانی میں ٹریفک وارڈن پولیس سوات نے کمسن موٹر سائیکل ڈرائیورز، بغیر ہیلمٹ، بغیر لائسنس موٹر سائیکل ڈرائیورز، کالے شیشوں کے استعمال، غیر رجسٹرڈ رکشوں، غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاون کا آغاز کیا۔
جاری کریک ڈاؤن کے دوران 144کمسن موٹر سائیکل ڈرائیورز،165غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل، 20غیر رجسٹرڈ رکشوں، 04ون وہیلنگ، 66غیر نمونہ نمبر پلیٹس، 115کالے شیشوں کے استعمال اور 13دیگر گاڑیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔
ضلعی پولیس سربراہ زاہد نوازر مروت نے والدین کے نام پیغام میں کہا کہ کمپین کا مقصد آپ کے بچوں کے مستقبل کو بچانا ہے، آئے روز حادثات کی وجہ سے بہت سے کمسن بچوں نے اپنی قیمتی جانوں کا ضیاع کیا۔والدین اپنے کمسن بچوں کو موٹرسائیکل ہر گز چلانے نہ دیں، خلاف ورزی کرنے کی صورت میں والدین کے خلاف آیف آئی آر درج کی جائیگی۔ آیف آئی آر درج ہونے کی صورت میں پولیس کلیئرنس سرٹریفکیٹ بھی نہیں دیا جائیگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمسن موٹر سائیکل ڈرائیورز، بغیر ہیلمٹ، بغیر لائسنس، فلیش لائٹس، پولیس وارننگ لائٹس، غیر رجسٹرڈ ررکشوں، غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں، کالے شیشوں کے استعمال کے خلاف کریک ڈاون غیر معینہ مدیت تک جاری رہے گا۔ آئیں سب مل کر اپنے جوانوں /بچوں کے زندگیوں کو بچائیں اور سوات پولیس کے ساتھ مل کر کمپین کو کامیاب بنائیں۔
919 total views, no views today



