کبل، پاک فوج 144ائیر ڈیفنس کے زیر اہتمام الغازی کمیونٹی سنٹر دیولئی میں لوگوں کی تفریح کے لئے بڑے سکرین پر پاکستان آسٹریلیا کرکٹ میچ دکھایا گیا جہاں پر کیپٹن حسنین سلیم،ایس ایچ او شاہ ڈھیرئی نورباز خان،انچارج دیولئی پولیس چوکی بخت اللہ ،سابق ناظم جعفر خان،شوکت علی،وی ڈی سی ممبران میاں سید حبیب،اختر علی،طیب ،پی ٹی آئی یوسی دیولئی صدر محمد رسول خان سمیت اہلیان علاقہ نے سینکڑوں کی تعداد میں بڑے سکرین پر میچ کو انجوائے کیا میچ کے دوران آرمی اور پولیس کے جانب سے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن حسنین نے کہا کہ پاک فوج امن برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ عوام کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے بڑے سکرین اور پرسکون ماحول میں آسٹریلیا پاکستان میچ دکھانے پر اہلیان علاقہ نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کے ایونٹ منعقد کرائے جائیں گے۔
788 total views, no views today


