سوات، چارباغ کے علاقے توھامیں پاک فوج کے زیرِ اہتمام دو روزہ طبعی کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ اس طبعی کیمپ میں سول اورآرمی کے سرجن اور سپیشلسٹ ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے خصوصی طور پر اپنی خدمات سر انجام دیں۔پاک فوج کی یہ کاوش مالاکنڈ و سوات کے دیگر علاقوں کی خدمات کے عمل کا تسلسل ہے۔دو روزہ کیمپ کے دوران 1260 مریضوں نے میسر طبعی سہولیات سے استفادہ کیا۔ کیمپ میں صبح 7 سے شام6 بجے تک معائنہ اور ادویات کی فراہمی جاری رہی ۔ ارد گرد کے تمام دیہات کے لوگوں نے اس فری میڈیکل کیمپ میں حصہ لیا۔اہل علاقہ نے طبعی کیمپ کے انعقاد کو خوش آئند قراردیا جس سے عوام کی بڑی تعداد مستفید ہوئی۔اہلیان علاقہ نے طبعی کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ اداکیا اور ایسی سرگرمیوں کو عوام کی فلاح و بہبود کے لئے انتہائی فائدہ مند قراردیا
694 total views, no views today


