سوات (سوات نیوز ڈآٹ کام )ریسکیو 1122 سوات نے مجموعی طور پر 15 ہزار 241 افراد کو بچایا جن میں 13 ہزار 146 افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ 2 ہزار 95 افراد کو موقع پر ہی طبی سہولیات فراہم کر دی گئیں جبکہ 155 افراد موقع پر ہی مختلف حادثات میں انتقال کرگئے۔ریسکیو 1122 سوات نے رواں سال ایک ہزار 644 ٹریفک حادثات، 400 آتش زدگیاں، 129 گولی لگنے کے واقعات، 49 پانی میں ڈوبنے کے واقعات، 15 عمارتوں کی چھت گرنے کے واقعات، 7 گیس سلنڈر دھماکے اور 405 دیگر متفرق واقعات میں بھی خدمات سرانجام دیں۔ ریسکیو 1122 نے رواں سال ہیلتھ ایمبولینس میں بہتر علاج معالجے کے لئے 7 ہزار 437 مریضوں کو ضلع کے مختلف ہسپتالوں سے دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیا جن میں 500 سے زائد مریضوں کو ضلع سے باہر کے ہسپتالوں میں بھی منتقل کر دیا گیا۔ حسبِ معمول ریسکیو 1122 سوات کنٹرول روم شبانہ روز مصروف رہا۔ ضلع بھر سے 4 لاکھ 29 ہزار سے زائد کالز موصول ہوئیں، جن میں 2 لاکھ 27 ہزار تک غلط یا فیک کالز شامل تھیں۔
758 total views, 4 views today