مینگورہ، پاک آرمی کے کرنل علی یاسر نے کہا ہے کہ پرورش آرگنائزیشن کے طلبہ و طالبات کا ٹیلنٹ یہ ظاہر کرتا ہے کہ انشاء اللہ مستقبل کے ڈاکٹرز ،انجنیئر ز،سیاستدان۔پاک آرمی کے جوان و افسران کے ساتھ ساتھ سچے مسلمان اور محب وطن پاکستانی موجود ہیں اورپرورش آرگنائزیشن کی انتظامیہ جس انداز میں ان بچوں کی تعلیم و تربیت کر کے ان بچوں میں چھپی صلاحیتوں کو نکھار رہے ہیں وہ دوسروں کیلئے قابل تقلیدہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرورش ہوم میں یوم پاکستان کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں پرورش ہوم کے یتیم و بے سہارا بچوں نے مختلف پروگرام پیش کئے اور اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کیا جسے حاضرین نے بہت سراہا اور دل کھول کر داد دی۔ تقریب سے سوات بورڈکے سیکرٹری عمر حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پرورش آرگنائزیشن نے انتہائی قلیل عرصہ میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تحسین ہے اور اس ضمن میں پرورش آرگنائزیشن انتظامیہ کا کردار قابل تحسین ہے۔ ڈائیریکٹر محمد نعیم اللہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پرورش آرگنائزیشن اورپرورش ہوم کے ساتھ پاک آرمی اور دیگر اداروں کے تعاون پر ان شکریہ ادا کیا ۔ تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
660 total views, no views today


