سوات: سوات کے تحصیل چارباغ میں گیس لیکج کیوجہ سے تین بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ماں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق نورانی چم چارباغ سوات میں رات کے وقت گیس لیکج کی وجہ سے دو بچیاں اور ایک بچہ اور ان کی ماں کی حالت غیر ہوگئی ، ریسکیو 1122 نے صبح کے وقت تمام چار افراد کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر تین بچے وفات پاگئے جبکہ ان کی ماں بے ہوش تھی ، تینوں بچوں کے والد پولیس اہلکار تھے اور وہ بھی کچھ عرصہ قبل فوت ہوگئے تھے۔
ایک ہی گھر کے تینوں بچوں کو سپردخاک کردیا گیا ہے ۔
951 total views, 2 views today
Comments