مینگورہ، سوات یونیورسٹی بالیگرام کیمپس غیر محفوظ،سیکورٹی نہ ہونے کے برابر،سوات یونیورسٹی بالیگرام کیمپس سے گاڑی چوری ہونے کے بعد سیکورٹی اقدامات پر سوالیہ نشان لگ گیا، سوات نیوز ڈاٹ کام اور روزنامہ شمال نے بالیگرام کیمپس کے غیر محفوظ کے بارے میں کئی بار رپورٹ بھی شائع کی مگر کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئیں،بالیگرام کیمپس غیر اباد جگہ پر واقع ہونے کیوجہ سے کسی بھی سانحہ کو جنم دے سکتی ہے ،بالیگرام کیمپس میں پڑھنے والے طلباء و طالبات خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے،یونیورسٹی انتظامیہ کیمپس کو بالیگرام سے کسی اور جگہ منتقل کردیں۔ سوات یونیورسٹی بالیگرام کیمپس جو ایک غیر اباد اور سنسان جگہ پر واقع ہے جس میں نہ سہولیات ہے اور نہ ہی سیکورٹی کے حوالہ سے کوئی اقدامات ہے کچھ دن پہلے بالیگرام کیمپس سے گاڑی چوری ہونے کا واقعہ بھی پیش ایا ہے بالیگرام کیمپس میں پڑھنے والے کچھ طلباء نے نام نہ بتانے کے شرط پر بتاتے ہوئے کہا کہ سوات یونیورسٹی بالیگرام کیمپس میں کسی قسم کی سہولیات نہیں ہے نہ ہی سیکورٹی کے انتظامات ہے کیمپس میں ہر کوئی باسانی داخل ہوسکتا ہے اس سلسلے میں ہم نے یونیورسٹی انتظامیہ سے کئی بار ملاقات بھی کی ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی البتہ حق بات پوچھنے پریونیورسٹی انتظامیہ نے کچھ طلباء کے اوپر غیر قانونی کیس دائر کئے ہیں۔طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ سے کیمپس دوسرے جگہ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
638 total views, no views today


