مدین ، کالام پولیس کی کا میاب کاروائی ،منشیات ،شراب اور اسلحہ برآمد ملزم گرفتار،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کالام حماد خان نے کالام میں چارج سھنبالتے ہی منشیات فروشو ں کے خلاف کاروائی کا آ غاز کر دیا خفیہ ادارے کی اطلاع پر کالام پویس نے ایس ایچ او حماد خان نے کی قیادت میں ملزم شیر عالم ولد کابل خان سکنہ کالام کی دکان پر چھاپہ مارا اور ملزم کے قبضہ سے 1150گرام چرس،15لیٹر دیسی شراب ،ایک عدد پستول بمع کارتوس برآمد کر لئے اور ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا اہلیان کالام نے ایس ایچ او کی اس کاروائی پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ہے
588 total views, no views today
Comments


