سوات: سوات کے تحصیل مٹہ میں گزشتہ روز افواہ پھیلائی گئی تھی کہ کسی جانور نے حملہ کرکے نوزائدہ بچی سمیت۔دو خواتین کو قتل کردیا ہے ۔ پولیس نے مرنے والوں کی لاشوں کی پوسٹ مارٹم کی تو انکشاف ہواکہ تینوں پر حملہ نہیں ہوا بلکہ ان کو تیزدھارالہ سے قتل کیا گیا ہے ۔ پولیس نے ایک شخص کو شک کی بنیاد پر گرفتار کرلیا ہے ۔
ایس ایچ او تھانہ چپریال طارق خان کہتے ہیں کہ واقعہ کی۔فوری بعد تحقیقات شروع کی گئی تو جس شخص نے افواہ پھیلائی کہ جانور نے حملہ کیا ہے ان کوگرفتار کرلیا گیا ہے ۔ان سے تفتیش کی جارہی ہے ۔
ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت کہتے ہیں کہ جب تہرے قتل کی خبر ائی توابتدائی تفتیش میں کسی جانور کے حملہ اور ہونے کے ثبوت نہیں ملے ۔ جس کے بعد لاشوں کی پوسٹ مارٹم کی گئی جس کے بعد پولیس نے ایف ائی ار درج کرکے ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ بہت جلد تینوں افراد کے قاتل کوگرفتار کرلیں گے
770 total views, 2 views today