سوات: پی ٹی آئی تحصیل بحرین چیئرمین کے لئے 17 میں سے 13 امیدواروں کی چھ گھنٹے طویل بیٹھک لگی۔ ملک بخت بلند کے حجرے میں منعقدہ اہم بیٹھک میں ملک بخت بلند۔ میاں اقبال حسین۔ ملک آصف علی شہزاد۔ ریاض احمد۔ فضل معبود۔ ساجد علی۔ الطاف حسین۔ حاجی زبیر۔ علی ثاقب۔ بشیر احمد۔ شریک ہوئے جبکہ ملک اقبال اتروڑ۔ ڈاکٹر شمس الرحمن شمس۔اور بشیر خان ذاتی مصروفیات کی وجہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ تحصیل بحرین کے چیئرمین کے ٹکٹ کے حوالے سے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا گیا اور مورثی سیاست کے خاتمے کے لئے آواز بلند کرنے پر اتفاق ہوا۔ اگر ایم پی اے میاں شرافت علی نے اپنے کزن میاں شاہد علی کو ٹکٹ دیا تو ہم بھرپور مخالفت کرینگے۔ اور عمران خان کے ویژن سے ہٹ کر چیئرمین کا ٹکٹ کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے۔اگر مشاورت کے بغیر ٹکٹ میاں شاہد علی کو دیاگیا تو اسکے زمہ دار وہی لوگ ہونگے جنہوں نے ٹکٹ جاری کیا ہو۔ تو پھر ہم الیکشن کے حوالے سے اپنا لائحہ عمل عوام کے سامنے رکھیں گے اور کسی مورثی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے ہم خان صاحب کے سپاہی ہیں اور خان صاحب کے ویژن کے مطابق چلیں گے۔
168 total views, 2 views today